Hizbul Mujahideen
Updated On! Sunday 05th of September 2010
Pre-paid mobiles may be banned in Kashmir valley --- Sikhs demand fresh probe into Chattisinghpora massacre --- Saudi Arabia Prince tells Obama to fix Kashmir --- Syed Ali Geelani calls for peaceful protests in Kashmir, Pre-paid mobiles may be banned in Kashmir valley --- Syed Ali Geelani calls for peaceful protests in Kashmir against HR violations ---
 
 
 
 

حریت قیادت اس نازک موقعہ پر متحد ہوکر عوامی جذبات اور احتجاج کو صحیح رُخ دےں، حریت پسند عوام کومستند اور مضبوط عوامی عسکری شخصیت اور تنظیم

  مظفر آباد، 25 جولائی---حزب المجاہدین کے ترجمان احسان الٰہی نے تنظیم کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کے کشمیر نیوز سروس کو دئے گئے انٹرویو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کو دانستہ یا نادانستہ طور پر پڑھنے اور سمجھنے میں غلطی کی گئی ہے جبکہ نیوز ایجنسی نے اس کو درست پیرائے میں من و عن شائع کیا ہے۔ احسان الٰہی نے کہا ہے کہ سید صلاح الدین کا پورا انٹرویو ہمارے پاس صدا بند موجود ہے اس میں انہوںنے قطعاً یہ نہیں کہا ہے کہ ہڑتال کو ختم کیا جائے بلکہ انہوںنے مشورہ دیا ہے کہ حریت قیادت اس نازک موقعہ پر متحد ہوکر عوامی جذبات اور احتجاج کو صحیح رُخ دے کر درست سمت میں لے جائیں اور ایک ایسا لائحہ عمل اور طریقہ¿ کار ترتیب دیں جس سے یہ تحریک دیرپا ثابت ہو جائے، اور عوام الناس طویل مدت تک اس احتجاجی عمل کو جاری رکھ

سکیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سید صلاح الدین نے عوام الناس کی مجبوریوں، ضرورتوں اور مشکلات کے پیش نظر ہڑتالوں اور احتجاجی مظاہروں کو ایک قابل عمل، طویل المدّت اور دیرپا لائحہ عمل ترتیب دینے کی بات کی ہے تاکہ عوام کی ہمتیںاور حوصلے ٹوٹ نہ جائیں بلکہ تحریک آزدی مضبوط بنیادوں پر بھرپور عوامی سپورٹ کے ساتھ آگے بڑھے۔ احسان الٰہی نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید صلاح الدین اور اُن کے ہزاروں جوانوں کی بیش بہا اور فقید المثال قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی کو قطعاً یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ غلط فہمی کی بنیاد پر حریت پسند عوام کو ایک ایسی مستند اور مضبوط عوامی عسکری شخصیت اور تنظیم کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کرےں جو کشمیری عوام کی اپنی تنظیم اور تحریک ہے، اور جس سے قابض دشمن آج بھی خائف و خاسر ہے اور جس کے ساتھ وابستہ عوام و خواص نے جموں و کشمیر کی وادیوں، بستیوں اور بازاروں، کوہساروں، جنگلوں اور بیابانوں میں وطنِ عزیز کی آزادی کے لئے اپنا گرم گرم لہو نچھاور کیا ہے اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ’جموں و کشمیر چھوڑو‘ تحریک چند روزہ تحریک نہیں ہے جو محض چند روز کے احتجاجی مظاہروں سے تکمیل کو پہنچ سکے بلکہ اس کے لئے ایک طویل مدّت درکار ہوتی ہے۔ اس لئے حریت عسکری قیادت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس تحریک کو کامیاب بنانے اور منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے ایک ایسا قابلِ عمل طریقہ¿ کار وضع کریں جس سے عوام تنگ آکر، ہمت ہار کر ٹوٹ نہ جائیں بلکہ بلند حوصلوں اور عزم و ہمت کے ساتھ تحریک کا بھرپور ساتھ دیں۔

 


 
login-ID
password